پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس میں مارشل لا کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں، پوتین نے اہم بیان دیدیا

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ روس کو دشمن کے ایجنٹوں سے لڑنے اور اپنی سرزمین کے اندر حملوں کے خلاف اپنے دفاع کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے لیکن یوکرین کی مثال پر عمل کرنے اور مارشل لا کے نفاذ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدرپوتین روس کے جنگی وقائع نگاروں اور فوجی بلاگروں کے ایک نشری اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کی خصوصی حکومت یا مارشل لا نافذ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔آج ایسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔صدر پوتین نے بتایا کہ یوکرین نے چار جون کو بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی شروع کی تھی لیکن اس کو کسی بھی علاقے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے انسانی نقصانات روس کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اپنے 160 سے زیادہ ٹینک اور بیرون ملک سے مہیا کردہ گاڑیوں کا 25 سے 30 فی صد کھوچکا ہے جبکہ روس کے 54 ٹینک تباہ ہوئے ہیں۔صدر پوتین نے یہ بھی کہا کہ یوکرین نے جان بوجھ کر امریکا کے مہیا کردہ ہیمارس راکٹوں سے کاخوفکا ڈیم کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے کیف کی جوابی کارروائی کی کوششوں میں بھی رکاوٹ ڈالی ہے۔صدر پوتین نے کہا کہ روس کے 24 فروری 2022 کو یوکرین میں شروع کیے گئے ‘خصوصی فوجی آپریشن’ کے اہداف صورت حال کے ساتھ بدل سکتے ہیں لیکن ان کا بنیادی کردار تبدیل نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…