ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ہائی وے کراس کرنے والا کچھوا حادثے کا سبب بن گیا، ویڈیو وائرل

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(این این آئی )امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کچھوا اس وقت متعدد کاروں کے درمیان تصادم کا باعث بن گیا جب ایک ڈرائیور نے ایک مصروف شاہراہ کے درمیان کچھوے کو راستہ دینے کے لیے اپنی گاڑی روک لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق والٹن کائونٹی شیرف کے دفتر نے کہاکہ تصادم میں متعدد گاڑیاں شامل تھیں جن میں ایک پک اپ ٹرک اور کئی دیگر گاڑیاں تھیں۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کاریں اچانک سست ہوتی ہیں اور وہ دو لین والی سڑک کی بائیں لین میں کھڑے ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا جاتی ہیں۔کاروں میں سے ایک دائیں لین میں گھس گئی اور بروقت بریک نہ لگا سکی اور ٹرک ایک پک اپ ٹرک سمیت متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ ویڈیو میں ایک کچھوے کو سڑک کے درمیان میں پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا اگرچہ ڈرائیور کا کوئی برا ارادہ نہیں تھالیکن مصروف سڑک پر کسی جانور کی وجہ سے رکنے یا رکنے کی کوشش کرنے سے گاڑی چلانے والوں کو جان لیوا چوٹیں لگ سکتی ہیں۔ میئر کے دفتر نے واضح کیا کہ کچھوا حادثے میں بچ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…