بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیری شہری کی ہلاکت پر پردہ ڈالتے ہوئے بھارتی صحافیوں کی فون کال لیک

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی)مضبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج و پولیس کے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انڈین صحافی بھی حقائق کو مسخ کرنے لگے، کشمیری شہری کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی صحافیوں کی فون کال لیک ہوگئی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق کال میں بھارتی صحافی منیش شرما کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کی گاڑی جلنے کے بعد بھارتی فوج و پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی گرفتاریاں اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی تناظر میں انڈین فوج و پولیس کا ظلم و بربریت سہنے کے بعد پونچھ کے رہائشی مختار حسین شاہ نے 26 اپریل کو خودکشی کر لی تھی جس کے بعد سے پونچھ میں بھارتی فوج اور پولیس کے خلاف وقفے وقفے سے مظاہرے بھی جاری ہیں جبکہ مختارحسین کے اہل خانہ اور بھائی نے یہ کہتے ہوئے مجسڑیٹ کی انکوائری رپورٹ کو بھی رد کر دیا کہ مختار حسین شاہ کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات تھے۔منیش شرما نامی صحافی جھوٹ گڑھتا ہے کہ مختار حسین کو 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا کہاں رکھا گیا، یہ لکھنا پڑے گا ایک دن تھانے میں رکھنے کے بعد 22 اپریل کو چھوڑ دیا گیا، پھر کہتا ہے کہ مختار حسین کو 26 اپریل کو بلایا گیا لیکن وہ اس سے پہلے ہی مر گیا تھا۔ کال کے آخر میں صحافی کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے یہ ایسا لکھنا پڑے گا کیونکہ وکیل کام کریں گے پھر کہتا ہے کہ اچھا چلو ٹھیک ہے جانے دو اب۔پونچھ میں مختار حسین کی وفات کے بعد مظاہرے وقفے وقفے سے جاری ہیں اور اب بھارتی صحافیوں کی فون کال نے بھی سنگین واقعے کے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی حقیقت کو اشکار کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…