جاپان کو سمندری طوفان کے بعد سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ کاسامنا

20  ستمبر‬‮  2022

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں سمندری طوفان کی شدت سے ٹکرانے کے بعد تباہ کاریاں جاری ہیں، سمندری طوفان نانماڈول کے باعث جاپان کو مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریسکیو ورکرنے بتایاکہ مٹی کے تودوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی تھی۔ طوفان کے کیوشو کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 90 افراد زخمی ہوئے ، سمندری طوفان سے کیوشو میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے۔9 ملین لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں، 3 لاکھ 50 ہزار کے قریب گھر اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں میں 400 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…