جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

لاکھوں افراد میں سائنو ویک ویکسین کے استعمال کی افادیت کا ڈیٹا سامنے آگیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی)چین کی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین بیماری کی سنگین بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہے۔یہ بات ملائیشیا میں حقیقی دنیا میں ہونے والی والی ایک بڑی تحقیق میں سامنے آئی۔پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سائنو ویک کووڈ 19 ویکسین کا استعمال بہت زیادہ ہورہا ہے اور اب اس کی افادیت کے حوالے سے نیا ڈیٹا سامنے آیا ہے۔ملائیشین حکومت کی

جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں 72 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا جن کو سائنو ویک ویکسین کا استعمال کرایا گیا۔تحقیق میں فائزر/ بائیو این ٹیک اور ایسٹرا زینیکا ویکسینز کی افادیت کا موازنہ بھی کیا گیا جن کا استعمال بالترتیب 65 لاکھ اور 7 لاکھ 44 ہزار افراد نے کیا تھا۔ملائیشین وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 72 لاکھ میں سے محض 0.011 فیصد کو کووڈ 19 ہونے پر آئی سی یو میں علاج کرانے کی ضرورت پڑی۔اسی طرح فائزر ویکسین استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 0.002 فیصد اور ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والوں میں 0.001 فیصد رہی۔ملائیشیا کے انسٹیٹوٹ فار کلینکل ریسرچ کے زیرتحت یہ نیشنل کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر یہ تحقیق کی گئی اور اس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ویکسین کا برانڈ جو بھی ہو، ویکسینیشن سے آئی سی یو میں داخلے کا خطرہ 83 فیصد اور موت کا خطرہ 88 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے والے افراد میں آئی سی یو کے داخلے کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی اور مجموعی طور پر ویکسینیشن مکمل کرانے والوں میں یہ شرح 0.0066 فیصد رہی۔اسی طرح ویکسینیشن کرانے والوں میں اموات کی شرح بھی محض 0.01 فیصد رہی اور ان میں سے بھی بیشتر مریض ایسے تھے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی یا پہلے سے کسی اور بیماری کے شکار تھے۔محققین نے بتایا کہ تینوں ویکسینز استعمال کرنے گروپس مختلف تھے اور اسی کے باعث افادیت کے نتائج بھی مختلف رہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کو استعمال کرنے والے درمیانی عمر کے افراد تھے جبکہ فائزر اور سائنو ویک ویکسینز زیادہ خطرات سے دوچار آبادی کو استعمال کرائی گئی۔اس تحقیق کا آغاز یکم اپریل سے ہوا اور 5 ماہ تک جاری رہی، جس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد کو شامل کیا تھا اور ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی کم تھی۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سائنو ویک ویکسین کو پاکستان سمیت متعدد ممالک میں بہت زیادہ استعمال کیا جارہا ہے اور ستمبر کے آغاز تک وہ چین اور بیرون ملک ایک ارب 80 کروڑ خوراکی سپلائی کی جاچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…