سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ؟ جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے پیشگوئی کر دی

5  مئی‬‮  2021

جدہ ٗابوظہبی ٗانقرہ (این این آئی )سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے بتایا کہ ملک میں 11 مئی کوکہیں بھی چاند نظرآنیکاامکان موجود نہیں ہے جس

کے سبب عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔سربراہ فلکیاتی انجمن کا کہنا تھا کہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو سعودیہ میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا ۔سعودی عرب میں عیدالفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے نجی شعبہ اور وفاقی ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں شعبوں کے ملازمین کو عید الفطر پر 11 مئی سے با تن خواہ تین دن کے لیے چھٹی دی جائے گی۔اس تاریخ کو 29 رمضان ہے۔چاند کی ریت کی صورت میں 12 مئی بدھ کو یو اے ای میں عید ہوگی۔یو اے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اورسلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات پر بات کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے شاہ سلمان کوعیدالفطرکی پیشگی مبارکباد بھی دی۔انقرہ اور ریاض کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ایک عشرے کے تناو کے بعد سفارتی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…