منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب میں ہندو تھی اس وقت بھی روزے رکھتی تھی مسلمانوں کا حسن اخلاق بھارتی لڑکی کو اسلام کی جانب کھینچ لایا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ایک ہسپتال میں نوکری کرنے والی فاطمہ کا بتانا ہے کہ وہ بچپن سے ہی دین اسلام سے متاثر تھی، اس کے آس پڑوس میں رہنے والے مسلمانوں کا حسن اخلاق اسے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں سے محبت کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ فاطمہ کے مطابق

اگرچہ وہ ہندو تھی، تاہم بچپن سے ہی وہ اسلامی تہذیب سے متعلق بہت سی باتیں سیکھ چکی تھی اور اسلام قبول کرنے سے قبل ہی روزے بھی رکھتی تھی۔یہ مسلمانوں کا حسن اخلاق تھا جو اسے اسلام کی جانب کھینچ لایااور ایک مسلمان نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے کا باعث بھی بنا۔ فاطمہ کے مطابق اس کا خاندان زیادہ مذہبی نہیں ہے اس لیے دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور ایک مسلمان سے شادی کرنے پر اس کے اہل خانہ نے اعتراض نہیں کیا۔ مسلمان ہونے اور شادی کرنے کے بعد بھی اس کے سسرال اور میکے والوں کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور آپس میں میل جول برقرار ہے۔فاطمہ کا بتانا ہے کہ وہ 2015 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی آگئی تھی، جہاں انہوں نے دوبارہ نکاح کیا۔ فاطمہ کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اس کی زندگی میں سب سے بڑی اور مثبت تبدیلی یہ آئی کہ اسے سکون مل گیا، وہ اب ہمیشہ منفی خیالات سے دور رہتی ہے، جبکہ پانچ وقت کی نماز اور قرآن کی تلاوت کرنا بھی نہیں بھولتی۔ وہ ہمیشہ نماز ادا کرنے کے بعد خود کو تازہ دم محسوس کرتی ہے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی دین اسلام سے متعلق مزید باتیں سیکھ رہی ہے،  جب بھی موقع ملتا ہے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہو جاتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…