روس کا دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیارکرنے کا دعویٰ

18  اپریل‬‮  2021

ماسکو(این این آئی) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعوی کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا تھا کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔روسی صدر نے یہ دعوی ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا

کا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی بحری راستے کے ساتھ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے آنے والے سالوں میں ٹریفک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر بحری راستوں کی سہولت کے لیے بھی جدید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…