پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی ڈھول پرفارمنس برطانیہ کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا گیا

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی ریاست انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کیلئے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا۔برطانوی حکومت کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا، جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق وسطیٰ، نائیجیریا

اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا۔موسیقی کے جاری نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم دی ڈرم فائونڈیشن کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔حکومتی ویب سائٹ کے مطابق ڈھول فائونڈیشن میں شامل پاکستانی ڈھول کو بھی نئے میوزیکل تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ بھارت، برازیل، اسرائیل اور انڈونیشیا کی موسیقی کو بھی نئے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور مذکورہ نصاب مختلف سطح کی تعلیم کے دوران پڑھایا جائیگا۔نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔مذکورہ نصاب کا مقصد موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو یہ سمجھانا ہے کہ دنیا کے کس خطے اور ملک میں کس طرح کی موسیقی کو روایتی حیثیت حاصل ہے اسی سلسلے میں انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے بھارتی گانوں کو بھی موسیقی کے نئے نصاب کا حصہ بنایا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 2011 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کے آئٹم گانے کو بھی نصاب میں شامل کیا ہے۔انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے بولی وڈ کے معروف گانے ’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘ کو بھی شامل کیا ہے۔ساتھ ہی انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے اے آر رحمن کے گانے ’جے ہو‘ سمیت دیگر دو بھارتی گانوں کو بھی شامل کیا ہے۔دیگر بھارتی گانوں میں ’انڈین سمر اور سہیلی رے‘ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…