کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں زخمی ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی ویڈیو سوشل میڈل پر وائرل ہوئی ہے۔اس خوف ناک ویڈیو نے درد منددل رکھنے والے ہرانسان کو صدمے سے دوچار کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد بے ہوش پڑی ہے اور دونوں بچے بھی خون میں لت پت ہیں اور وہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرماراز کا کہنا تھا کہ بظاہر اس بم حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔یہ ویڈیو بم دھماکے کے فوری بعد بنائی گئی تھی۔اس میں خون آلود لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں اور دو کم سن بچے ایک بے حس وحرکت خاتون پررو اورچلا رہے ہیں۔ان میں سے ایک خون میں لت پت ہے ۔اس بچے کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،ماں اٹھو!اس پر ویڈیو بنانے والا شخص بچوں کو صبر کرنے کا کہہ رہا ہے اور خاتون کو وہاں سے کہیں منتقل کیا جارہا ہے۔افغانستان میں سوشل میڈیا کے صارفین نے اس ویڈیو پر فوری سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر پر دری زبان میں ہیش ٹیگ ماں اٹھو! نے فوری ٹرینڈ شروع کردیا تھا۔
This video is killing me ????
Today’s blast in Kabul pic.twitter.com/hGlJTAzh8z— Wais Barakzai (@WaisBarakzai) February 21, 2021