جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عاشق نے محبوب سے ملاقات کیلئے اس کے گھر تک زیر زمین ’سرنگ ‘بنا ڈالی ‎

datetime 1  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میکسیکو غیر قانونی طور پر منشیات کی نقل و حرکت کے لیے زیر زمین سرنگوں کے حوالے سے کافی مشہور ہے لیکن کون سوچ سکتا ہے کہ یہ سرنگیں محبت کو خفیہ رکھنے کے لیے بھی بنائی جا سکتی ہیں۔امریکا کی ایک کاؤنٹی ویلاس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور معمار (اینٹوں کی چُنائی کرنے والے) انٹونیو کا تعلق تجوانا کی شادی شدہ خاتون پامیلا سے

تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پامیلا کے شوہر سے اپنی محبت اور تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے انٹونیو نے اپنے گھر سے پامیلا کے گھر تک جاتی زیر زمین سرنگ پر کام کرنا شروع کر دیا۔زیر زمین سرنگ کی تعمیر کے بعد انٹونیو اور پامیلا نے خفیہ ملاقاتیں شروع کردیں تاہم یہ ملاقات اس وقت ہوتی جب پامیلا کا شوہر جارج آفس چلاجاتا۔لیکن محبت میں گرفتار یہ جوڑا یہ منصوبہ بندی کرنا بھول گیا کہ اگر کبھی جارج مقررہ وقت سے پہلے گھر جلدی آگیا تو ؟؟ایک دن جب انٹونیو پامیلا سے اپنی خفیہ ملاقات ختم کر کے سرنگ سے واپس جانے لگا تو مقررہ وقت سے پہلے گھر پہنچا جارج سب دیکھ رہا تھا، جارج ان دونوں کے تعاقب مین پیچھے چل دیا۔انٹونیو نے جارج سے چھپنے کے لیے پامیلا اور جارج کے بیڈ کے نیچے پناہ لی لیکن جب جارج نے بیڈ ہٹایا تو اس کے سامنے خفیہ ملاقاتوں کے لیے بنائی جانے والی سرنگ سے متعلق سارے راز کھل کر سامنے آگئے۔جارج جب اس سرنگ کے اندر داخل ہوا تو انکشاف ہوا کہ یہ سرنگ پامیلا کے محبوب انٹونیو کے گھر تک جاتی ہے، انٹونیو کے گھر پہنچنے پر اس نے غصے میں لال پیلے ہوتے جارج سے معافی مانگنا شروع کر دی کیونکہ اس (انٹونیو) کی بیوی کمرے میں سو رہی تھی۔لیکن اس شور شرابے میں سارے راز کھل گئے اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، انٹونیو کی بیوی آوازیں سن کر اٹھ گئی جس کے بعد انٹونیو کے پاس اپنا گناہ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ بچا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…