کورونا ویکسین میں حرام اجزا کی آمیزش کا معاملہ اہم فتویٰ جاری کر دیا گیا

23  دسمبر‬‮  2020

ابوظہبی(پی این پی) متحدہ عرب امارات کے فتویٰ کونسل نے شیخ عبد اللہ بن بیہہ کی سربراہی میں ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انسانی جسم کے تحفظ اور دیگر متعلقہ اسلامی احکام کے بارے میں اسلامی شریعت کے مقاصد کی تعمیل میں انسداد کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فتویٰ کرونا ویکسین کی حلال حیثیت کے بارے میں مسلمانوں میں بڑھتے ہوئے خدشات اور ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کے اسی موضوع پر متحدہ عرب امارات کے فتویٰ کونسل کی مشاورتی رائے کی درخواست کے کے جواب میں دیا گیا ہے۔ فتویٰ کونسل نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی درجہ بندی حفاظتی دوائیوں کے تحت کی جاتی ہے خاص طور پر وبائی امراض کے اوقات میں جب صحت مند افراد کے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہو اور اس وباء کا پورے معاشرے میں پھیلنے کا خطرہ ہو۔ فتویٰ کونسل نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ اس ویکسین میں ایسے غیر حلال اجزاء شامل ہیں جو اسلام میں مانع ہیں تاہم اسلامی قوانین کے مطابق کوئی متبادل نہ ہونے کی صورت میں ایسی مصنوعات کے استعمال کی اجازت ہے۔ کونسل نے اس بیماری کی انتہائی متعدی نوعیت کو اس کے استعمال کا جواز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباء کے سنگین

نتائج سے دوچار ہونے کے خطرے سے بچنے کیلئے اس کا استعمال جائز ہے۔ کونسل نے کہا کہ متعلقہ طبی اور دیگر مجاز حکام ویکسین کے مضر اثرات کا اندازہ لگانے کے مجاز ہیں۔ کونسل نے عوام سے ویکسیئن لگانے کی مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام سے تعاون کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…