اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا ویکسین لگوانے سے انسان مگرمچھ بن سکتا ہے، عورتوں کی مونچھیں اور داڑھی نکل آئیگی،برازیلی صدر کی انوکھی منطق

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے سے انسان مگر مچھ بن سکتا ہے یا خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے برازیل میں فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی گئی ویکسین

کی آزمائش جاری ہے اور برازیلی صدر اسے ملک بھر میں مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں تاہم اب ان کی جانب سے متضاد بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کررہے تھے۔ جولائی میں کورونا کا شکار ہونے والے جیئر بولسوناروکا کہنا تھاکہ وہ خود کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔دوسری جانب کووڈ 19 سے شکار ہر 10 میں سے ایک فرد کو اس بیماری کی علامات کا سامنا 12 ہفتے یا اس سے بھی زائد عرصے تک ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ کے محکمہ شماریات(او این ایس)کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں سامنے آئی، جس میں لانگ کووڈ کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔لانگ کووڈ کی اصطلاح ایسے مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو ابتدا میں تو بیماری کو شکست دے دیتے ہیں، مگر ان کی علامات کئی ہفتوں یا مہینوں بعد بھی برقرار رہتی ہیں۔اس حوالے سے حالیہ مہینوں میں کئی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں لانگ کووڈ کا جائزہ لیا

گیا، مگر برطانوی ادارے کی تحقیق اس حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا تحقیقی کام ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام ابھی جاری ہے، تاہم کچھ اہم تفصیلات اس حوالے سے ضرور بتائی گئی ہیں۔اس مقصد کے لیے برطانیہ کے لاکھوں افراد کے انفیکشن سروے کے

ڈیٹا کو استعمال کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ نومبر 2020 کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں ایک لاکھ 86 ہزار افراد کو لانگ کووڈ کی علامات کا سامنا تھا، جن کا دورانیہ 5 سے 12 ہفتے کے درمیان تھا۔سب سے عام علامت تھکاوٹ تھی، جس کے بعد کھانسی، سردرد، سونگھنے یا چکھنے کی

حس سے محرومی، گلے کی سوجن، بخار، سانس لینے میں مشکلات، متلی، ہیضہ اور پیٹ درد نمایاں تھے۔اس رپورٹ کے حوالے سے ایکسٹر میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر ڈیوڈ اسٹرین کا کہنا تھا کہ ابتدائی ڈیٹا تشویشناک ہے۔دیگر رپورٹس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے نتیجے میں مختلف ذہنی

مسائل جیسے انزائٹی یا ڈپریشن کا خطرہ بیماری کے 3 ماہ کے اندر زیادہ ہوتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 10 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور ایسی نوول اسکیننگ تیکنیک کا استعمال کیا گیا جو پھیپھڑوں کو پہنچنے والے ایسے نقصان کو شناخت کرسکیں جو روایتی اسکین سے ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…