پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

2023 کے اہداف،دنیا میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز کریں گے‎

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان گستاخانہ خاکوں سے متعلق واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا’طلع البدر علینا‘ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ترکی کے صدر کا کہناہے کہ مکہ مدینہ، ایشیا، افریقہ، یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اورزمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی کریم ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے

صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔طلع البدرعلینا۔حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ یا د رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اوراقدامات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔پوری دنیا میں مسلمان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہ صرف احتجاج بلکہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کرنے کا اعلان کر رہے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ملک میں اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ان کا کہناہے کہ میں اس موقع کی خوشی میں شامل ہر ایک کا دل سے شکرگزار ہوں اور اعلان جمہوریہ کے 97 ویں سال کے موقع پر جنگ نجات کے تمام دلیروں اور جمہوریت کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کو عزت و احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔ترک صدر نے کہا کہ ایک ایسے دور میں کہ جب ہم جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ہمارا 2023 کے اہداف تک رسائی کا سفر بھی ان تیاریوں کے ساتھ ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم 20 سال پہلے کے مقابلے میں اور بھی زیادہ طاقتور ہیں، ہمارا ایمان اور بھی زیادہ مضبوط ہے۔ انشاء اللہ اپنے ملک کو 2023 کے اہداف پر پہنچا کر ہم اپنے علاقے اور دنیا میں ایک بالکل نئے دور کا آغاز

کریں گے۔یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپ اور بالخصوص فرانس میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے متعلق کہا ہے کہ یورپ ایک بار پھر صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انقرہ میں اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ میں ان لوگوں کے بارے میں کچھ کہنا بھی پسند نہیں کرتا

جنھوں نے پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی کی جسارت کی ہے۔ ہم وہ قوم ہیں جو نہ صرف اپنی بلکہ دیگر مذاہب کی اقدار کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن ہماری اقدار کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوان نے گستاخانہ خاکوں کو دوبارہ تشہیر کرنے پر فرانس کے خلاف ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے

کے مطابق توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ تشہیر پر ترکی کا فرانس کے خلاف بڑا اقدام سامنے آیا، ترک صدر رجب طیب اردوآن نے فرانس کے خلاف سفارتی ور قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ترک صد ر نے دوست ممالک سے بھی مہم کا حصہ بننے کی لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کر دی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے

چارلی ہیبڈو کے اقدام کو محض اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی جریدے کا مقصد صرف ترکی اور اسلام سے عداوت ہے۔انقرہ کے اٹارنی کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کی اشاعت کے خلاف جریدے کے مدیر اعلیٰ، ایڈیٹر انچیف اور خاکہ بنانے والے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…