جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کیلئے اندراج کروا لیا،کتنے دن کی بکنگ مکمل ہوگئی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

مکہ مکرمہ(آن لائن)کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب، چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کے لیے اندراج کروا لیا، 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث کئی ماہ سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے

محروم کروڑوں مسلمان اب پابندی کے خاتمے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے بذریعہ موبائل ایپ عمرہ ادائیگی کی بکنگ کا آغاز کیے جانے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں 16 ہزار افراد نے عمرہ ادائیگی کیلئے بکنگ کروا لی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عمرہ ادائیگی کا باقاعدہ آغاز 4 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلا مرحلہ 4 اکتوبر 2020 سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت ہر روز 6 ہزار افراد عمرہ اد کریں گے۔ان افراد کو ایک ایک ہزار کے گروپ میں تقسیم کر کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ہر گروپ کو تین گھنٹے کے اندر اندر مناسکِ عمرہ مکمل کرنے ہوں گے، جس کے بعد دوسرے گروپ کی باری آئے گی۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور مقامی افراد کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے اہم شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 18 سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ اجازت نامے 18 سے 65 برس کے افراد کو جاری ہوں گے اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی

قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی صحت حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں۔سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی ایپ پر بکنگ ضروری ہوگی۔اس کے بغیر کسی بھی شخص کو حرم شریف میں جانے نہیں دیا جائے گا۔

ہمارا مقصد عمرہ زائرین اور مسلمانوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے۔ وزارت صحت نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جن کے باشندے عمرہ ادا کرنے کے لیے آ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…