اسلام آباد (این این آئی)ہندوتوا کے پرچار نام نہاد سکیولر ملک بھارت کی پھر روایتی ہٹ دھرمی،دنیا کے سب سے بڑی جمہوریہ کے دعویدار بھارت کے سیکولرزم کا بھانڈا پھوٹ گیا اور سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق
دنیا کے مختلف ممالک سے بھی سکھوں کے جتھے کرتارپور پہنچے ہیں،سیکولر بھارت نے پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے سکھوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا،مودی کے بھارت نے سکھ برادری کو گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دی،پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کرکے کرتاپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق دو خطوط بھی لکھے، دفترخارجہ نے بھارت کو پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو تحریر کیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا، بھارت نے تاج محل سیاحوں کے لئے کھولا لیکن سکھوں کو باباگرنانک کی برسی پر کرتارپور آنے کا موقع فراہم نہیں کیا، ہندوتوا کے پرچار میں مگن مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھین لی گئی ہے