ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

عالمی ادارہ تجارت کا چین کے حق میں فیصلہ ، امریکہ بھڑک اٹھا

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

جنیوا(آن لائن) عالمی ادارہ تجارت نے قرار دیا ہے کہ امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے دوران چین پر طے شدہ ریٹ سے زیادہ اربوں ڈالر کے ٹیرف عائد کر کے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ واشنگٹن نے فیصلے پر اظہار برہمی کیا ہے۔ عالمی ادارہ تجارت کے تین رکنی پینل کا کہنا تھا کہ چین کی بعض مصنوعات پر اضافی ٹیکس یا محصولات

عائد کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔پینل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اْس وقت اس بات کی مکمل وضاحت نہیں کی تھی کہ یہ اقدام کیوں کیے گئے تھے۔پینل نے تجویز دی ہے کہ امریکہ اپنے اقدامات کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق بنائے جبکہ دونوں ممالک کو اپنے تنازع کو مجموعی طور پر حل کرنا چاہیے۔دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لگتھائیزر نے عالمی تجارتی ادارے کی رپورٹ کے جواب میں کہا ہے کہ، پینل کی رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے جو ٹرمپ انتظامیہ چار سال سے کہہ رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ عالمی ادارہ تجارت چین کے ٹیکنالوجی سے متعلق نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکافی ہے۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف پر کم ہی فوری اثر پڑے گا اور یہ ایک قانونی عمل کی شروعات ہے جو سالوں تک چل سکتا ہے اور جس کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت جوابی اقدامات کی منظوری دے سکتا ہے۔ لیکن چین نے پہلے سے ہی یہ اقدامات کر لیے ہیں۔ممکن ہے کہ امریکی حکومت عالمی ادارہ تجارت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کو لے کر عدالت سے رجوع کرے جس سے یہ معاملہ غیر معینہ مدت تک کے لیے قانونی کارروائیوں میں داخل ہوجائے گا کیونکہ امریکہ نے عالمی ادارہ تجارت کی قانونی باڈی میں ججز کی تقرری روک رکھی ہے جس کی وجہ سے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کی جو تعداد ہونی چاہیے وہ نہیں ہے۔

امریکہ کی سابق تجارتی نمائندہ مارگریٹ سیکوٹا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے فیصلے سے ممکن ہے کہ ٹرمپ کے ادارے کو چھوڑنے کے فیصلے کو بڑھاوا ملے یا امریکہ کے ادارے کی اصلاحات سے متعلق دلائل کو سہارا ملے۔ان کا مزید

کہنا تھا کہ اس سے ٹرمپ انتظامیہ کو عالمی ادارہ صحت کو متروک قرار دینے کی وجوہات ملیں گی اور وہ سوال کرے گی کہ اگر وہ ذہنی املاک کے حقوق کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ان کی معیشت کو آگے لے جانے میں کیا پوزیشن ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…