اقوام متحدہ کی امن فوج کے 90 اہلکار کرونا وائرس کا شکار

15  ستمبر‬‮  2020

بیروت(این این آئی )اقوام متحدہ کی لبنان میں موجود امن افواج (یونیفیل)کے 90 فوجیوں کو کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں تعینات یو این امن افواج کے ترجمان نے بتایاکہ تمام متاثرہ فوجیوں کو کرونا کے علاج کے لئے یونیفیل کی خصوصی طور پر تیار کردہ

عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 88 کا تعلق ایک ہی دستے سے ہے مگر ترجمان نے ان تمام فوجیوں کی قومیتیں ظاہر نہیں کی۔امن افواج کے ترجمان کے مطابق یونیفیل نے وائرس کی روک تھام کے لئے متاثرہ افراد سے تعلق میں رہنے والے تمام افراد کی ٹریسنگ کی اور ان کے ٹیسٹ کروائے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات ہونے والی یونیفیل افواج کا قیام 1978 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں 45 ممالک کے فوجی شامل ہوتے ہیں۔ماہ اگست میں اقوام متحدہ نے امن مشن کے دورانیے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی مگر اس دورانیے کے لئے فوجیوں کی تعداد 15 ہزار سے کم کر کے 13 ہزار کر دی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے کیسز کی وجہ سے یونیفیل کے لبنان اسرائیل سرحد پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…