منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوہر کی بے انتہاء محبت سے تنگ خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی کیس دائر کرد،مقامی پنچایت کے عہدیدار بھی سرپکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خاتون اپنے شوہر کی بے پناہ محبت سے تنگ آکر عدالت پہنچ گئی ۔ طلاق لینے کیلئے مقدمہ درج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون نے عدالتی موقف میں کہا ہے کہ اس کی شادی کو ڈیڑھ سال ہو گئے ہیں اس کا شوہر اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور لڑتا جھگڑتا بالکل نہیں ہے ۔ گھر کے سارے کام کرتا ہے

اور اگر مجھے سے کوئی غلطی ہو جائے تو ڈانتا بھی نہیں ہے ۔ خاتون نے مزید کہا کہ اسکا شوہر اس سے بے حد محبت کرتا ہے۔ اس محبت آمیز رویہ سے وہ بیزار آگئی ہے اور ایسے ماحول میں اس کا دم گھٹتا ہے۔مجھے ایسی زندگی نہیں چاہئے جہاں میرے شوہر مجھ سے جھگڑا نہ کریں اور میری ہر غلطی کو نظرانداز کردیں۔جبکہ بھارتی شوہر کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کو کسی قسم کی تکلیف سے دور رکھنا چاہتاہوں بس میری یہ کوشش ہے کہ وہ خوشگوار زندگی گزارے ۔ میاں  بیوی کے مقدمے سے مقامی پنچایت بھی حیران رہ گئی ۔ قبل ازیں ایک ایسا ہی واقعہ شارجہ میں بھی پیش آیا تھاجس کے مطابق بیوی کو شوہر کی بے پناہ محبت نے بیزار کردیاتھا، طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے کبھی نہیں جھڑکا، نہ کوئی بات ٹالی ہے، اکثر کھانا بھی خود تیار کرتا ہے، صفائی سمیت دیگر کام بھی کر دیتا ہے، شوہر کی بے پناہ محبت سے وہ تنگ آگئی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کسی دن اس کا شوہر اس کیساتھ جھگڑا کرے، مگر ناراضگی دکھانے پر جھگڑنے کے بجائے شوہر اس کیلئے تحفے لانا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی ، اس لیے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے۔اپنے بیان میں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود کو ایک مہربان شوہر دیکھنا چاہتا ہے اس لیے کسی بات پر جھگڑا نہیں کرتا ۔شوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کرے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحت کی ہدایت کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…