منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

بی جے پی رہنمائوں نے مودی کو خوش کرنے  کے لئے لال چوک کی جعلی تصویر اپلوڈ کردی

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جہاں 15 اگست کوبھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ایک بارپھر بھاری تعداد میں بھارتی فوج اور دیگر فورسز تعینات اور سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں وہیں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک کی ایک جعلی تصویر ٹویٹ کی جس میں مشہور زمانہ گھنٹہ گھر پر بھارت کا پرچم لہراتا ہوا دکھا یاگیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق  لداخ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جم یانگ سیرنگ نمگیال نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لال چوک میں گھنٹہ گھرپر بھارتی جھنڈا لہرایا گیا ہے۔نمگیال نے لکھاکہ لال چوک سرینگر جو خاندانی سیاست دانوں اور جہادی قوتوں کے لیے بھارت مخالف مہم کا مرکزبنا ہواتھا اب وہ قوم پرستی کا تاج بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی ہے تو ممکن ہے۔ نریندر مودی اور امیت شاہ کو منتخب کرنے کے لئے میرے ہم وطنوں کا شکریہ۔نمگیال کے بعد بی جے پی کے ایک اور رہنما کپل مشرا نے بھی ہفتے کی شام دیر گئے اسی طرح کی تصویر شیئر کی۔ مشرا نے اس دعوے کے ساتھ اس تصویر کو ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہے”لال چوک پر ترنگا”۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے دوسرے رہنماکی تصویر جعلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل تصویر اگست 2010 میں ایک صحافی مبشر مشتاق نے”پیراڈائز لاسٹ ” کے عنوان سے ایک مضموںمیں اپ لوڈ کی تھی۔ بی جے پی رہنمائوں کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی تصویر بالکل وہی ہے اور اس میں بھارتی پرچم کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں موجود عمارتیں بہت پہلے تبدیل ہوچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ واضح طور پر ایک پرانی فوٹو شاپ کی گئی تصویر کا استعمال اس دعوے کے لئے کیا جارہا ہے کہ سرینگر کے لال چوک میں گھنٹہ گھر پربھارتی پرچم لہرا یاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…