منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ امارات نے بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کے لیے پیشگی منظوری کی شرط ختم کر دی

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے حکام نے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے

اب پہلے سے درخواست دینے کے عمل کو تبدیل کردیا اور رجسٹریشن اور انتظار کے عمل کو خودکار پیشگی منظوری کے طریق کار سے منسلک کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے تارکینِ وطن کو قبل از وقت درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم امارات کے مکینوں اور شہریوں کو طیارے پر سوار ہونے سے قبل کووِڈ19 کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور یہ ان کی پرواز کی روانگی کے وقت سے 96 گھنٹے کے دوران میں جاری شدہ ہونا چاہیے۔اتھارٹی نے اس اعلان کے ساتھ ملک کو دوبارہ کھولنے کے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور مزید تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے۔اماراتی حکام نے وضاحت کی کہ یو اے ای میں لوٹنے والے تمام مکینوں کو آمد پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔وقتِ ضرورت انھیں قرنطین میں رہنا ہوگا اور الحوسن ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنا ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسِس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے اور بیرون ملک مقیم یو اے ای کے مکینوں کو واپسی کے لیے اب حکام سے پیشگی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کے حکام نے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اب پہلے سے درخواست دینے کے عمل کو تبدیل کردیا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…