منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

اردو ادب کا بڑا نام چل بسا

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت اندوری میں آج ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بھارتی شہر اندور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔اردو مشاعروں کی جان سمجھے جانے والے راحت اندوری ذیابیطس، گردوں اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے علاج کے دوران ہی انہیں دل کے 2 دورے پڑے جو جان لیوا ثابت ہوئے اور وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔راحت اندوری نے انتقال سے کچھ ہی دیر پہلے سوشل میڈیا پر دعاؤں کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ان کے انوکھے اور پراثر انداز بیاں کی بناء پر دنیا بھر میں ان کے قدر دان موجود تھے۔ راحت اندوری کی کئی نظمیں اور شعر زبان زد عام ہیں اور ان کے شعربھارت کے سیاسی جلسے جلوسوں میں بھی موحول گرما دیتے ہیں۔بھارتی شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ راحت اندوری حبیب جالب کی طرح شاعروں کے اس معدوم ہوتے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، جو حق بات کہنے کی جرأت رکھتے تھے۔راحت اندوری نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی اور طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے، انہوں نے بالی وڈ فلموں کے لیے گیت بھی لکھے تھے جن میں ’مرڈر‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی نظموں اور شاعری کے مجموعے لکھے ہیں۔۔افواہ تھی کہ میری طبعیت خراب ہے، لوگوں نے پُوچھ پُوچھ کے بیمار کردیا۔۔۔۔۔دو گز سہی یہ میری ملکیت تو ہے، اے موت تُو نے مجھ کو زمیں دار کردیا‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…