دمشق(این این آئی)شامی رجیم نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ منگل کے روز پیش آنے والے سانحہ میں کم سے کم 43 شامی شہری ہلاک ہوئے ہیں تاہم یہ غیر حتمی تعداد بیروت میں شامی شہریوں کی اموات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق بیروت میں قائم شامی سفارت خانے کے مطابق سانحہ بیروت میں ہلاک ہونے والے شامیوں کی لاشیں واپس لانے
اور بعض کی لبنان میں تدفین کے لیے لبنانی حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں لاپتا شامیوں تلاش کے لیے بیروت حکام کی مدد کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے بتایا کہ سانحہ بیروت میں اب تک 154 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زاید زخمی ہیں۔ ان میں سے 20 فی صد زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے۔