کرونا وائر س تو کچھ بھی نہیں دنیا کو آنے والے سالوں میں کس چیز کا سامنا کرناہوگا؟ بل گیٹس نے خوفناک پیشگوئی کردی

8  اگست‬‮  2020

نیویارک (این این آئی )مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی ارب پتی امریکی شخصیت بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ ہمیں ایک ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا ہو گا جس کے اثرات کرونا وائرس سے زیادہ برے ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ کرونا کی وبا جتنی بھی دہشت ناک ہو ، ماحولیات کی تبدیلی اس سے زیادہ بری ہو سکتی ہے۔بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ دنیا کو قریبی دہائیوں کے دوران ماحولیات کی تبدیلی کے حوالے سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کے سبب اموات کا تناسب ہر ایک لاکھ کی آبادی میں 14 افراد کی وفات تک پہنچ گیا ، جب کہ آئندہ 40 برسوں میں زمین پر درجہ حرارت بڑھنے کے سبب اموات کا تناسب سال 2100 سے قبل 5 گنا بڑھ جائے گا۔بل گیٹس نے زور دیا کہ ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب ہیں۔ اس کے علاوہ اخراج کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے سائنسی ایجادات کا استعمال کیا جائے۔مائیکروسافٹ کے بانی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کے اقدامات ترقی پذیر ممالک میں بھی کیے جانے چاہئیں۔ بل گیٹس نے واضح کیا کہ انسانیت کی پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…