ایران میں شرح پیدائش میں کمی، ایرانی رہنمائوں کی پریشانی میں اضافہ، نوجوان نسل کے حیرت انگیز تاثرات

31  جولائی  2020

تہران (این این آئی) 1980 کی دہائی میں ایران میں شرحِ پیدائش غیر معمولی طور پر بلند تھا۔ حالیہ برسوں میں اس میں اتنی کمی واقع ہوئی کہ ملکی رہنماؤں نے اس پر پریشانی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ 1979 کا ایران مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی آبادی کا ملک تھا۔ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی شیعہ علماء اس کثیر آبادی کے تناظر میں اپنے ملک کو ایک طاقتور شیعہ ریاست خیال کرتے تھے جو خلیج فارس اور خطے میں

اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی اہل تھی۔اسلامی انقلاب کے کچھ ہی مہینوں بعد ایران کو سن 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ خونی جنگ کا سامنا رہا۔ اس جنگ کے دوران بھی ایرانی مذہبی رہنما ملکی خواتین کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی تلقین کرتے رہے تھے۔ اسی دہائی میں ایرانی شرح پیدائش حیران کن انداز میں زیادہ رہا تھا۔ یہ شرح فی عورت5.1 تھی، تاہم اب فی خاتون بچوں کی پیدائش کی شرح 1.7 ہو چکی ہے۔نوجوان نسل کی بچے پیدا کرنے میں دلچسپی کم ہو چکی ہے۔ ایک ایرانی خاتون سارہ واضح طور پر کہتی ہیں کہ وہ بچہ پیدا کرنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ اڑتیس سالہ سارہ کا ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بچہ پیدا کرنا اور اس کی مناسب تربیت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ ابھی روزانہ کی زندگی کے چیلنجز کا پوری طرح سامنا نہیں کر پا رہی ہیں۔ سارہ جیسی سوچ کی بے شمار ایرانی خواتین ہیں اور وہ زندگی میں مسابقتی عمل کو زیادہ اہم خیال کرتی ہیں۔ملکی رہنماؤں کو شرحِ پیدائش میں کمی پر پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ حتیٰ کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی تعلیم اور مانع حمل سروسز کے لیے مختص رقوم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے۔ انہوں نے ملکی شرح پیدائش میں اضافے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ خامنہ ای کی خواہش ہے کہ ایران کی آبادی ایک سو پچاس ملین تک پہنچ جائے۔1979 میں ایران سینتیس ملین نفوس کا ملک تھا۔ ایرانی انقلابی رہنما خاندانی منصوبہ بندی کو پوری طرح مسترد کرنے کا پرچار بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ اب اکتالیس برس گزرنے کے بعد ایران کی آبادی چوراسی ملین ہے۔ ایرانی انقلاب کے بانی اور سپریم لیڈر امام خمینی نے سن 1988 میں خاندانی منصوبہ بندی کو اسلامی مذہبی ضوابط کے مطابق قرار دیتے ہوئے ایک جدید پروگرام متعارف کرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…