نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں بچوں کے فلاحی ادارے یونیسیف نے کہاہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لگ بھگ 125 ملین بچے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنی ابتدائی تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ابتدائی تعلیم کی عمر تقریبا ساڑھے تین سے پانچ سال تک کی ہے جب بچے نرسری اور اس سے قبل کی کلاسوں میں کچھ بنیادی چیزیں سیکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران اس عمر گروپ کے بچوں
کے خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ، اور بہت سے والدین کا کہناتھا کہ وہ وبا مکمل طور پر خاتمے کے بعد ہی بچوں کو پری سکول کی کلاسوں میں بھیجنا چاہیں گے۔یونیسف کے سربراہ ہینریٹا فورے کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے بہت سے والدین کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے جدوجہد کرنا پڑی ۔غریب ممالک میں ، چھوٹے بچوں والے خاندانوں کا گذارا مشکل ہوگیا ہے۔ نیز، کورونا کی وبا نے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا ۔