سرینگر(این این آئی) کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق بھارت کی طر ف سے گزشتہ سال 5اگست کو جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔سروے میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کا بھارت کا اقدام کشمیری عوام کیلئے اقتصادی طورپر ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہواہے ۔کورونا وبا کے باعث لاک ڈائون کے
نام پر عائد کی گئی پابندیوں سے بھی مقبوضہ علاقے کی معیشت کو 124ارب 16کروڑ (انڈین )روپے کا نقصان ہواہے۔سروے میں مزید کہا گیا ہے کہاس دوران 4لاکھ96ہزار کشمیریوں بے روز گار بھی ہوئے کیونکہ بھارت کشمیر کی معیشت کی منظم طورپر تباہی میں مصروف ہے ۔000 496 سے زیادہ کشمیری ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ ہندوستان کشمیریوں کی معیشت کو باقاعدہ تباہی میں مصروف تھا۔