طرابلس (این این آئی )لیبیا کے سابق حکمران لیڈر مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے صاحب زادے سیف الاسلام قذافی طویل روپوشی کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آئے ہیں۔ لیبیا میں ان کے حامیوں نے سیف الاسلام کے منظرعام پر آنے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لیبیا میں کرنل قذافی کے
حامی طبقے اور قبائل نے سیف الاسلام کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ لیبی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سیف الاسلام روپوشی کے بعد ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہونا چاہتے ہیں۔جون 2017 میں زنتان میں جیل سے رہائی کے بعد سے سیف الاسلام منظر عام سے غائب رہے ہیں لیکن ان کے حامیوں نے گزشتہ روز ان کی 48 ویں سالگرہ کے بعد سے ہی مبارکباد دی ۔ سیف الاسلام کے والد کرنل معمر قذافی کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں فروری 2011 کونہ صرف اقتدار بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔سیف الاسلام کو لیبیا کے متنازع شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایک طرف تو سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سب سیبڑے صاحب زادے ہیں اور دوسری طرف ان پر عالمی فوج داری عدالت میں سنگین جنگی جرائم کے تحت مقدمات بھی قائم ہیں۔سیف الاسلام قذافی کے ایک حامی نے کہا کہ سیف الاسلام کو اب مزید روپوش نہیں رہنا چاہیے۔ اندرون اور بیرون ملک ان کا ہرچاہنے والا انہیں موجودہ سیاسی دھارے میں دیکھنا چاہتا ہے۔ انہیں روپوشی توڑ کر باہر نکلنا چاہیے اور موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔