منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر حماس ہی نہیں بلکہ طیب ایردوآن کی بھی مالی مدد کر رہا ہے،اسرائیلی اخبارکا دعویٰ

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے ایک موقر اخبار نے دعوی کیا ہے کہ قطری حکومت نہ صرف رام اللہ اتھارٹی کے خلاف حماس کی مالی مدد کررہی ہے بلکہ دوحا حکومت ترک کو بھی رقوم کی شکل میں مدد فراہم کررہی ہے۔اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ اسرائیل میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قطر کی حکومت فلسطین کے علاقے غزہ میں اخوان المسلمون کی

مقرب حماس کی حکومت کا اقتدار بچانے کے لیے اس کی مالی مدد کرر ہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قطری حکومت لیبیا میں اخوان کی حمایت یافتہ فائز السراج کی حکومت بھی مالی مدد فراہم کررہی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن جن کا مقصد اخوان کے محور کی قیادت کرنا ہے لیبیا میں لڑائی میں ملوث رہے ہیں۔ امیر قطر اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان ٹیلیفون کال سے پتا چلتا ہے کہ صدر ایردوآن نے لیبیا میں لڑائی جاری رکھنے کے لیے قطر سے بھاری رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک سابق ترک سفارت کار نے کہا کہ دونوں رہ نمائوں کے مابین بات چیت کی بنیاد صرف مالی پہلو تھی۔ اردوآن نے قطر سے لیبیا اور شام میں ترکی کی فوجی کامیابیوں اور اقدامات کو محفوظ رکھنے کے لیے فنڈز کی منتقلی کا مطالبہ کیا۔ترک سفارتکار نے مزید کہا کہ قطری فنڈز جنگوں کی مالی اعانت کے لیے ضروری ہیں۔ خاص طور پر جب ترکی مالی بحران سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لگاتار مالی بحرانوں کی وجہ سے ترکی مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ سیاحت میں کمی واقع ہوئی ہے جو آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ حالیہ مہینوں میں ترکی کی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…