سعودی عرب کاحج محدود کرنے کا فیصلہ، ڈبلیو ایچ او کا بھی ردعمل سامنے آگیا

25  جون‬‮  2020

جنیوا(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے سعودی عرب کے اس سال حج کے محدود پیمانے پر انعقاد کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم غیبریوسس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب نے ڈبلیو ایچ او کے کرونا وائرس کے خطرے کے جائزے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

تیدروس ادانوم نے کہا کہ اسی ہفتے مملکت سعودی عرب کی حکومت نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے اور مملکت میں مقیم مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہری ہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشمی میں مختلف منظرناموں کے تجزیے اور خطرے کے جائزے کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اس سے ان بہت سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے، جو اس سال فریض حج ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔تیدروس ادانوم نے سعودی عرب کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل انتخاب کی ایک اور نمایاں مثال ہے اور تمام ممالک کو صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…