جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے گرین  سگنل دیا تھا، سابق مشیر نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایران پر حملے کا مثبت اشارہ دے دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جان بولٹن کی کے چند اقتباسات لیک ہوگئے جس میں انہوں لکھا کہ ٹرمپ نے جون 2017 میں مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت

میں ایران کے خلاف حملے کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ کتاب کے لیک ہونے والے اقتباسات میں جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ نے انہیں اسرائیلی وزیراعظم کو اپنا موقف یاد دلانے پر بھی زور دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے لکھا کہ میں نے ٹرمپ کو عرب اسرائیل تنازع کو حل کرنے کے لیے سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس)منتقل کرنے کی بھرپور حمایت کی، اس طرح اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ایران کے بارے میں، میں نے گزارش کی تھی کہ وہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے لیے آگے بڑھیں اور بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف طاقت کا استعمال ہی کیوں پائیدار حل ہوسکتا ہے۔جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ نے ان کو کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو  کہو کہ اگر وہ طاقت کا استعمال کرتا ہے تو میں اس کی حمایت کروں گا، میں خود بھی کہہ چکا ہوں لیکن تم بھی انہیں دوبارہ کہو۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن نے اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی منظوری دی، اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، جو شام میں ایران کے اتحادی ہیں لیکن ایران کے حمایت یافتہ جنگجوں کے خلاف حملوں پر اسرائیل کے ساتھ فوجی ہم آہنگی کو بھی برقرار رکھنا چاہتا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…