جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا تیاری کر لے! کورونا کی وبا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ،عالمی ادارہ صحت کی خوفناک وارننگ

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا کی وبا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، عالمی ادارہ صحت نے خبر دارکردیا، تمام ممالک کو وبا کے خاتمے کی کوششیں ترک نہیں کرنی چاہئیں ، سربراہ ٹیڈروس آدھنم کی اپیل ،واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 36کیس سامنے آئے۔

دریں اثنا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ 99 ہزار 306 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 8 ہزار 734 ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 32 لاکھ 54 ہزار 298 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 797 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 35 لاکھ 36 ہزار 274 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 55 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 26 ہزار 493 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 39 ہزار 958 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 73 ہزار 480 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 887 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 37 ہزار 312 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 971 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 658 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 797 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 597 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 399 ہوچکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 473 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 598 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 964 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 783 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 205 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 351 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 832 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 711 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 121 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 209 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 188 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 746 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 5 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 40 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 2 ہزار 172 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 71 ہزار 127 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 35 ہزار 18 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…