پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

لداخ مودی اور ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بن گیا ، بھارت کے پاس جہاز پرانے اور اسلحہ ناکارہ ہو چکا ، چین کے قدم جمانے سے کشمیر بھی بھارت کے ہاتھوں نکلنے کا امکان امریکی ماہرین کے صدرٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے لداخ اور کورونا وائرس بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جبکہ جارج فلائیڈ کا قتل اور کورونا صدر ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بنتا جا رہا ہے ۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں دیگر باتوں کی طرح یہ بھی مشترک ہے کہ دونوں کو انکے گہرے دوست ممالک اور اتحادی آہستہ آہستہ چھوڑتے جا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈیوڈ جونز کا کہنا ہے دونوں رہنما خوش فہمی اور عقل کُل کی وجہ سے آزمائشوں میں گھرتے جا رہے ہیں ۔بھارت کو چین نے لداخ پر

قبضہ کر کے ایک بڑی آزمائش میں ڈال دیا ہے ، بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی مودی حکومت کو بتا چکی ہے کہ اسکے پاس پرانے جہاز اور ناکارہ اسلحہ کا انبار ہے ، اگر کسی بھی ملک کے ساتھ اس کی جنگ ہوتی ہے تو کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں ۔ڈاکٹر مائیکل جے رائٹ کے مطابق بھارت کو ایک پریشانی اور بھی لاحق ہے کہ اگر لداخ سیکٹر سے چینی فوج واپس نہ گئی تو پاکستان اور کئی علیحدگی پسند گروپوں کو تحریک مل سکتی ہے جبکہ چین کے وہاں قدم جمانے سے کشمیر بھی ہاتھ سے نکل سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…