دنیا میں کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کرگئی،تین لاکھ 88ہزارہلاک

4  جون‬‮  2020

نیویارک(این این آئی)موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ73 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 70 ہزار 532مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9ہزار 142افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1ہزار 783ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 88ہزار 670کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 84ہزار 562تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 32ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5ہزار 215ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ32ہزار277ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 406صدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 128 ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی صورتحال کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد85 ہزار 264ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے 24 گھنٹے میں مزید 82افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کْل تعداد 1 ہزار770ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 53 ہزار 366 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 30 ہزار 128مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…