اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا بین الاقوامی ہوائی اڈے کھولنے کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اپنے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے محدود پروازوں کے لیے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ان ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ پروازوں ، تارکین وطن کی واپسی یا اماراتی شہریوں اور مکینوں کو لانے والی پروازوں کو اترنے یا وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی قومی اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسس اور ڈیزاسسٹر کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کرونا وائرس سے متعلق ایک پریس بریفنگ کے دوران میں یہ اعلان کیا ۔البتہ انھوں نے وضاحت کی کہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافر پروازوں کی معطلی کا فیصلہ اب بھی مؤثر العمل ہے۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے خواہاں تارکین وطن یا سیاحوں کے لیے عارضی طور پر محدود پروازوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔جن فضائی کمپنیوں کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، ان میں امارات ائیر لائن ، اتحاد ، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ شامل ہیں۔ وہ جمعرات چار جون کو اپنی پروازوں کے اوقات کا اعلان کریں گی۔امارات ائیر لائن (ایمریطس) کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اماراتی حکام کے یو اے ای کے ہوائی اڈے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امارات اور فلائی دبئی بہت جلد دبئی سے دوسرے شہروں کے لیے اپنی مسافر پروازوں کی بحالی کا اعلان کرنے والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…