چین میں انسانوں پر کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ، پہلے 108 افراد پر کامیاب تجربے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

23  مئی‬‮  2020

بیجنگ(آن لائن) چین میں کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا، ویکسین کورونا وائرس کو جسمانی خلیوں میں ختم کرتی ہے اور انسانوں کیلئے انتہائی محفوظ ویکسین ہے، 108 افراد پر پہلے کامیاب تجربے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی جریدے لینسِٹ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ

چین میں کورونا ویکسین کے 108 انسانوں پر کورونا وائرس کی ویکسین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ان افراد کو ویکسین لگانے کے جب 28 روز بعد نتائج دیکھے گئے تو یہ انتہائی مثبت تھے۔ ویکسین کورونا وائرس کو جسمانی خلیوں میں ختم کرتی ہے اور انسانوں کیلئے انتہائی محفوظ ویکسین ہے۔ ویکسین کے استعمال کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جبکہ ووہاں میں ویکیسن کے استعمال کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ویکسین کے نتائج کی مزید جانچ 6 مہینے بعد کی جائے گی۔واضح رہے چین، امریکا، اور برطانیہ میں ویکسین کی تیاری میں سبقت لے جانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ جس نے بھی معیاری اور مفید ویکسین پہلے تیار کرلی، وہ ملک سائنسی دنیا میں اپنا لوہا منوانے میں جنگ جیت جائے گا۔ گزشتہ دنوں چینی صدرشی جن پنگ نے شی جن پنگ نے عالمی ادارہ صحت کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین جو بھی کورونا ویکسین بنائے گا۔وہ پوری دنیا کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہوگی۔ چین کورونا وائرس کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں رسائی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین 2 برسوں سے کورونا وباء کی امداد کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین وباء پر قابو پانے کے بعد اس کی تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔ اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی ویکسین کی جلد تیاری سے متعلق اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…