جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے حوالے سے امریکی کمیشن مذہبی آزادی رپورٹ میں اہم پیش رفت،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) بھارت کے حوالے سے امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی رپورٹ پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں بھارت کو بلیک لسٹ قرار دینے کی تجویز پر کانگریس میں بریفنگ دی گئی۔امریکی کمیشن مذہبی آزادی کی رپورٹ کے بعد کانگریس میں انڈیا کو بلیک لسٹ قرار دینے کی تجویز پر بریفنگ دی گئی، یہ بریفنگ کرونا وائرس کی وجوہ پر ویڈیو لنک پر منعقد کی گئی۔

بریفنگ کا انعقاد انڈین امریکی مسلم کاؤنسل کی جانب سے کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل کرسچن کانسرن، ہندو فار ہیومن رائٹس، امریکی کمیشن کے ہیری سن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکت کی، بریفنگ میں امریکی کمیشن کی نائب چیئر پرسن نادین مائنزہ نے اہم خطاب کیا۔نادین مائنزہ نے کہا کہ بی جے پی ہندوتوا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وہ اقلیتوں اور مسلمانوں پر حملوں کو حوصلہ دے رہی ہے، بی جے پی نے اقلیتوں پر تشدد کی اجازت دے رکھی ہے، بابری مسجد پر اعلیٰ بھارتی عدالت کا فیصلہ انھی رویوں کی عکاسی کرتا ہے۔بریفنگ میں امریکی کمیشن کے ڈاکٹر ہیری سن نے کہا بھارتی حکومت نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، گائے ذبح کرنے کے شبہے پر لوگوں کو جلایا جا رہا ہے، تشدد میں ملوث بھارتی ایجنسیوں اور اہل کاروں پر پابندی عائد کی جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت کرونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ایجنڈے کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ دریں اثنا، امریکی کمیشن اور دیگر مندوبین نے امریکی کمیشن کی سفارشات پر فوری عمل کا مطالبہ کر دیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…