منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین نے جان بوجھ کر یہ کام کیا، امریکہ نے سنگین الزام لگا دیا

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر چین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ چین نے ووہان وائرس لیبارٹری کو جان بوجھ کر تباہ کردیا تھا۔

پومپیو نے مزید کہا کہ چین نے دنیا میں کروناوائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام نہیں کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹویٹ میں چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلائو کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سوچنا چاہیے کہ اس کی غیرذمہ داری نے اس وقت دنیا میں کتنی تباہی پھیلائی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے نتیجے میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر اموات کا ذمہ دار چین ہے اور اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے اور وہ چین کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکا اور چین کے مابین کشیدگی گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ دونوں ملکوں میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس نے امریکا سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…