تہران(آن لائن)ایران نے ہفتہ کے روز خبر دار کیا ہے کہ دیگر خطوں میں کمی کے باوجود جنوب مغرب میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جیسا کہ اس نے 1500سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی ہے ۔ وزارت صحت کے ترجمان کیا نوش جہانپور نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ تمام صوبوں میں ماسوائے خوزستان ، جہاں صورتحال ابھی تک تشویشناک ہے ،
نئے کیسز میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔وزارت صحت نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے لئے عبوری اعداد وشمار جاری کرنے کا عمل روک دیا تھا ، اس کی بجائے اس نے رنگوں کے کوڈ سسٹم کا انتخاب کیا تھا جس کے تحت سفید رنگ ملک کے کم خطرے والے حصوں کو ظاہرکرتا ہے ، زرد درمیانی خطرے اور سرخ انتہائی خطرے والے علاقوں کی علامات ہیں۔