ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

’’ دہشت گرد میرے دوست ، انکے نمبر میرے فون میں محفوظ ، روز ان سے گفتگو کرتا ہوں‘‘سابق بھارتی میجر نےپوری دنیا کے سامنے اعتراف کر لیا ، پاکستان مخالف سازش بے نقاب

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی میجر نے اپنے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا ہے، گورو آریا نے چند روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی پیش گوئی بھی کردی تھی۔بھارتی ٹی وی پر براہ راست اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں

۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ 10 نسلوں تک یاد رکھیں گے، بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، انکے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔سابق بھارتی میجر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی پوری آبادی بلوچستان کی علیحدگی کے حق میں ہے، ہم ہندواڑا کا بدلہ لیں گے، ہندواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سابق بھارتی فوجی ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہا ہے، مہذب دنیا جاگے اور اس کا نوٹس لے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…