اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہفتہ وار خطاب میں کورونا متاثرین اور اس کے خلاف جنگ کرنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی ویکسین بنانے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار مشترکہ عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین
دریافت ہونے کی صورت میں اس کا حصول پوری دنیا کے لیے ممکن ہونا چاہیے۔دوسری جانب ویٹیکن سٹی کے بین المذاہب گروپ نے کورونا کے خاتمے کے لیے 14 مئی کو یومِ دعا اور روزہ رکھنے کا اعلان کردیا۔پوپ فرانسس کہتے ہیں کہ خدا کی مدد مانگنے کے لیے تمام مذاہب کے لوگ 14 مئی کو عالمی یومِ دعا اور روزے میں شریک ہوں۔
Catholic Pope Francis and Egypt’s Grand Imam call for fasting during a day in #Ramadan for the end of #coronavirus.https://t.co/6i4MsygBlp
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) May 5, 2020