ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شاپنگ مالز کو محدود تعداد میں گاہکوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلا کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے تھے اور ان پابندیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔ابو
ظہبی میں تین شاپنگ مالز کو 30 فیصد گاہکوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ایسا ان مالز میں تھرمل انسپکشن آلات لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔ادھر شارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اتوار کو شاپنگ مالز کھول دیئے ہیں۔دوسری جانب دبئی پہلے ہی محدود حد تک شاپنگ مالز اور رسٹورانٹ کھول چکا ہے۔