ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دبئی نے 60ہزار پاکستانیوں کی پاکستان واپسی کیلئے رجسٹریشن ہو گئی کن لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں 

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کے دبئی میں قونصل جنرل احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پاکستان جانے کے لیے اسوقت 60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن ہے۔ اتوار کو اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پاکستان جانے کے لیے اسوقت 60 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن ہے۔دبئی میں پاکستانی قونصل جنرلن ے کہاکہ اس میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو وزٹ ویزاء پر آئے ہیں جن کو اجرتی یا بلا اجرت تعطیلات پر بھیجا گیا ہے

جن کو کام سے نکال دیا گیا ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل دبئی نے کہاکہ ہم تمام لوگوں کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں،ہمیں علم ہے کہ اس وقت رمضان کے مہینے میں بیروزگاروں اور وزٹ ویزاء کالعدم ہونے والوں کو بہت مشکل کا سامنا ہے لیکن پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آپ سب کی باری آیے گی ہمیں تھوڑا سا صبر و تحمل کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت اڑھائی ہزار افراد پی آئی اے کی پروازوں کے زریعہ یہاں سے جا چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یو اے ای کی ایمریٹس ائر لاینز بھی کمپنیون سے براہ راست پاکستانیوں کو لے کر جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے افراد جن کی مدت ویزاء ختم ہو چکی ہے جو بیروزگار ہو چکے ہیں یا جو اجرتی یا بلا اجرت تعطیلات پر ہیں وہ ہماری ترجیح ہیں۔احمد امجد علی نے کہاکہ ان کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیحی فہرستوں میں اموات کے کیسز، حاملہ خواتین،طلباء اور طبی کیسز بھی شامل ہیں،ان ترجیحی فہرستوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہیں تاہم میرٹ پر سب کا نمبرآ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا میں باتیں چل رہی ہیں کہ ہاکستانی قونصل خانے جائیں تو ٹکٹ مل جائے گا،دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ ٹکٹ ایشو نہیں کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ رجسٹر ہونے کے بعد دوبارہ اپنے آپ کو رجسٹر کرانے کے لئے قونصل خانہ مت آئیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ انتظار کریں، نمبر آنے پر آپ کو قونصل خانے کی جانب سے کال آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے مخصوص کائونٹر پر بھیجا جائے گاوہیں آپ کو ٹکٹ ایشو کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ چند ایجنٹس اسٹینڈ بائی ٹکٹ بحی ایشو کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے ٹکٹ صرف پی آئی اے ایشو کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ بات چل رہی ہے کہ ٹکٹ بلیک ہو رہے ہیں حکومت نے ایک منظور شدہ کرایہ نامہ جاری کیا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی زیادہ پیسے لے یا مطالبہ کرے تو قونصل خانے یا ہولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…