ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کی وجہ سے سعودی عرب کاسمبوسہ بازار 15 سال میں پہلی بار ویران

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں قائم مشہورسمبوسہ بازار کو ماہ صیام کے حوالے سے خاص نسبت ہے مگر اس بار کرونا کی وبا کی وجہ سے یہ بازار بھی ویران ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سمبوسہ بازارشہر کی شمالی کالونی مشہد میں قائم کیا گیا تھا۔ ماہ صیام آتے ہی اس میں خریداروں کا رش لگ جاتا۔ مگر اس بار 10 ہزار مربع میٹر پرپھیلا یہ بازار ویران اور سنسان ہے

۔عسیر کا مشہور سمبوسہ بازار رمضان المبارک کے دوران گاہکوں کی خاص توجہ کا اس لیے مرکز بن جاتا کہ اس میں افطاری اور سحری کے لیے ہمہ نوع کھابے، ماکولات اور مشروبات تیار کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بازار مقامی لوگوں کے آپس میں میل ملاقات کا بھی اہم ذریعہ تھا مگر اس سال شہری کرونا کی وجہ سے اس بازار کا رخ نہیں کرتے اور دکانداروں نے بھی اپنا کام بند کررکھا ہے۔عسیر سیکرٹریٹ کی جانب سے سمبوسہ بازار میں 200 رجسٹرڈ دکانیں ہیں۔ اس بازار میں ماضی میں ہر سال روزانہ اوسطا پانچ ہزار افراد افطاری اور سحری کی ضروریات کے ساتھ دیگر گھریلوں سامنا کی خریداری کے لیے آتے تھے۔ اس بار کرونا کی وجہ سے اس بازار کو صرف تین گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے مگر بازار میں وہ پہلے جیسا رمضان ماحول اور فضا نہیں۔ اس سال سمبوسہ بازار میں دیگر کھابوں کی دکانیں بند ہیں اور صرف سبزیوں اور پھلوں کی خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…