اگرتالا(این این آئی)انڈیا کی ریاست تریپورہ میں ایک 39 سالہ شئص نے اپنے بیٹی کو سکول لے جانے کے لیے ایک خصوصی موٹر سائیکل تیار کی ہے جس پر بیٹھنے والوں کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رہتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پراتھا ساہا نے ایک کباڑیے سے پرانے موٹر سائیکل کے پرزے خرید کر اس میں ایک میٹر سے لمبے راڈ نصب کر کے
اس کے پہہیوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے۔ساہا کے مطابق اب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر نکل سکتے ہیں۔ انھیں یے کام کرنے کا خیال اس وقت آیا جب ان کی بیٹی کو سکول جانے کے لیے بس میں درجنوں بچوں کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔یہ موٹر سائیکل بیٹری پر چلتی ہے اور اس کی حد رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تین گھنٹے چارج ہونے کے بعد بائیک 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔