ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

داعش کے آدھے جنگجوکس خطے سے تعلق رکھتے ہیں؟ سربراہ رابطہ عالم اسلامی کا اہم انکشاف

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اورسینئر علماء کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسٰی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی صفوں میں بھرتی ہونے والے نصف جنگجوئوں کا تعلق مغربی ملکوں سے ہے۔ یہ لوگ سیاسی اسلام کے فلسفے سے متاثر ہیں۔ یہ ایک خطرناک رحجان اور اسلام کے لیے نقصان دہ ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کا مقصد دنیا کے سامنے اسلام کا صل چہرہ پیش کرنا

اور گمراہ عناصر کے پرروپیگنڈے کی روک تھام کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند اور دہشت گردی کی ایک قسم ہمیں یمن میں دکھائی دیتی ہے۔ یہ لوگ جنگ کو اسلام اور مغربی تہذیب کے درمیان جنگ قراردیتیہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سیاسی اسلام کے پرچارک اخوان المسلمون کو مسلم دنیا کے بجائے مغرب سے زیادہ حمایت ملتی ہے۔ مذہبی اقلیتوں سے متعلق تعلیمات سمیت کئی دوسرے امور میں اخوان المسلمون غلط راستے پر چل رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے کہ اسلام بین المذاہب مکالمے کی دعوت دیتا اور مشترکات پر اکھٹا ہونے کی بات کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 فی صد مشترکات عالمی امن کیقیام کے لیے کافی ہیں۔ مشترکات پر اکٹھا ہوئے بغیر بقائے باہمی کا تصور ممکن نہیں۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…