جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے باعث دنیا کی کتنے فیصد آبادی گھروں پر رہنے پر مجبورہے؟ تحقیق میں چونکا دینے والے حقائق

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن ) ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 7 ارب 10 کروڑ افراد یا 91 فیصد عالمی آبادی وبا کے باعث گھروں میں رہنے پرمجبور ہے۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ممالک نے سیاحوں اور بعض اوقات اپنے شہریوں کے لیے بارڈرز بند کردیے ہیں جس کے باعث سرحد پار نقل و حرکت دنیا کے بیشتر حصوں میں تعطل کا شکار ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق اس وقت 7 ارب 10 کروڑ افراد ایسے ممالک میں رہائش پذیر ہیں جہاں دیگر ممالک سے آنے والے غیر رہائشی ا ور شہریت نہ رکھنے والے افراد کے آنے پر پابندی ہے۔مذکورہ تعداد بشمول سیاحوں، کاروباری مسافر اور نئے تارکین وطن سمیت دنیا کی 91 فیصد آبادی ہے جسے گھر پر رہنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لگ بھگ 3 ارب افراد یا دنیا کی آبادی کا 39 فیصد حصہ ایسے ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں غیر رہائشی یا شہریت نہ رکھنے والے افراد کے لیے سرحدوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔سفری اور داخلے پر پابندیوں کے باعث ایئرلائنز روٹس کم کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور سیاحت مین بھی تیزی سے کمی آئی ہے۔خیال رہے کہ ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک چین نے 28 مارچ کو کچھ سفارتی اور سائنسی اہلکاروں کے علاوہ غیر ملکیوں کے لیے سرحدیں بند کردی تھیں۔بھارت، جس کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ کے قریب نے ویزے معطل کرکے کافی حد تک اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ ملک میں آنے والوں کے لیے شہریت سے قطع نظر سب کے لیے 2 ہفتے قرنطینہ کی ضرورت ہے۔امریکا جہاں کی آبادی لگ بھگ 33 کروڑ ہے نے ان تمام افراد کے لیے بارڈرز بند کردیے ہیں جو امریکی شہری یا رہائشی نہیں اور کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک جیسا کہ چین، اٹلی، فرانس، اسپین، برطانیہ اور آئر لینڈ سے آتے ہیں۔

جاپان میں ٹوکیو اولپمکس 2021 تک ملتوی ہوگیا ہے جبکہ مسافر نے اگر کورونا کا شکار ممالک کا دورہ کیا ہے تو انہیں ملک میں داخل نہیں ہوسکتے، جاپانی شہریوں سمیت ملک میں آنے والے تمام افراد نے اگر وبا سے متاثر ممالک گئے ہوں تو ان کے لیے 14 روز تک خود ساختہ قرنطینہ لازمی ہے۔ایکواڈور اور کئی وسطی ایشیائی ممالک سمیت کچھ ملکوں نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں سمیت تمام افراد کے لیے سرحدیں بند کردی ہیں۔دوسری جانب کچھ ممالک پناہ کے طلبگار افراد کے لیے بھی داخلے پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

امریکا نے کہا ہے کہ میکسیکو سے ملحقہ جنوبی سرحد پر آنے والے پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔علاوہ ازیں کینیڈا نے کہا کہ امریکا سے زمینی راستے سے داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی نہیں سنی جائے گی جبکہ کئی پناہ گزینوں کی درخواستیں اور سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ دنیا کے 27 کروڑ 20 لاکھ تارکین وطن کو مستقبل قریب میں بڑھتی ہوئی سفری پابندیوں اور چند کمرشل ایئرلائن فلائٹس کی وجہ سے وطن واپسی میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 37 فیصد تارکین وطن ان ممالک سے ہیں جہاں غیر رہائشی اور شہریت نہ رکھنے والے افراد کے لیے سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں، دنیا کیدیگر 54 فیصد تارکین وطن ان ممالک سے ہیں جہاں مسافروں کے لیے سرحدیں جزوی طور پر بند ہیں۔تاہم تحقیق میں یہ مشاہدہ بھی کیا گیا ہے کہ اشیا کے بہاؤ کی وجہ سے ممالک اپنی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی کوششیں کررہے ہیں۔مثال کے طور پر امریکا-کینیڈا کی سرحد پر کمرشل تجارت جاری ہے، یورپی یونین کے ممالک میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…