اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن کا اثر یا ہار کی خفت؟ بیوی سے مسلسل لڈو ہارنے پر شوہر کا تشدد،خاتون کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہو گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے ایک شہر میں شوہر نے آن لائن لڈو میں 24 سالہ بیوی سے مسلسل ہارنے پر اسے بری طرح پیٹ ڈالا، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شوہر کو گھر میں بور ہونے اور باہر جانے سے روکنے کیلئے بیوی نے شوہر کو آن لائن لڈو کھیلنے کا مشورہ دیا۔

لیکن شوہر کی مردانگی پر بیوی سے بار بار ہارنے سے ضرب لگی کہ بیوی سے تکرار شروع کردی بات اتنی بڑی کے اس نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اوراس قدر زور سے اسے مارا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل گئے جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عورتوں کے حقوق کے کونسلر کا کہنا تھا کہ شاید بیوی سے ہار شوہر کی غیرت کو گوارا نہیں گزری، اسے یہ گراں گزرا کہ اس کی بیوی اس سے زیادہ سمجھدار اور لائق ہے، حالاں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر چلانے کیلئے گھر پر ٹیوشن پڑھا کر اپنے شوہر کی مدد بھی کرتی تھی۔بعد ازاں عورت کو ہسپتال سے سرجری کے بعد اس کے والدین کے گھر بھیج دیا گیا، کونسلر نے اس سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے شوہر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست اس کی مدد کرے گی لیکن عورت نے اپنے شوہر کو معاف کردیا جس کے بعد شوہر کو پولیس نے وارننگ دے کر کیس کی فائل بند کردی ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…