جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ایرانی وزیرخارجہ کا پوری دنیا کو آکسیجن آلات کی فراہمی کا دعویٰ

datetime 22  اپریل‬‮  2020 |

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ٹویٹر پرامریکا کے خلاف جنگ لڑنے کے ساتھ اپنی حس ظرافت کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ دیگر ایرانی لیڈروں کی طرح وہ بھی بعض اوقات ایسے مضحکہ خیز دعوے کرتے ہیں جس پرانہیں سوشل میڈیا پر سخت طنزو تنقید کا سامناکرنا پڑتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق  دو روز پیشتر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے بیان داغا کہ ایران جلد ہی

دنیا کو آکسیجن فراہم کرنے والے آلات، ریسپیریٹر اور وینٹی لیٹر برآمد کرنا شروع کرے گا۔ ان کے اس بیان پر ایران میں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین اور مبصرین کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت ملک میں جاری کرونا کی وبا پرقابو پانی میں تو ناکام رہی ہے جب کہ وزیر خارجہ پوری دنیا کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے چلے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کئی ہفتوں سے امریکا کے خلاف سخت شکایات پرمبنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بار بارامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران بارے پالیسیوں اور تہران پر عاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کے لیے کرونا سے لڑنا مشکل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا کی پابندیوں کے نتیجے میں ہمیں عالمی سطح پرطبی سامان کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ صرف ایک کام کریں۔ وہ دوسرے ممالک اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آئیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی عالمی لیڈر سے مشورہ لینے اور ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…