پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے سبب دنیامیں1لاکھ50ہزارسے زائد اموات ریکارڈ ،صرف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کتنے افراد جان سے گئے؟جانئے

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)عالمی وبا دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے بائیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیںساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں پچس سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور آج بھی امریکہ میں کورونا سے مزید دوہزار پانچ سو سے زائد افراد جان سے گئے۔نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔پاکستان میں سات ہزار سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک سو پینتیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو سینتالیس جانیں نگل گیا اور مجموعی طور پر ساڑھے چودہ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر۔ اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سات سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بہتر ہزار سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تینتیس سو سے بڑھ کر چھیالیس سو ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…